Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’انوا ایپ‘ کے ذریعے موسم کی صورتحال معلوم کریں

ایپ کے ذریعے پانچ دن تک موسم کی متوقع صورتحال معلوم کی جا سکے گی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے مختلف شہروں میں موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے ’انوا‘ کے نام سے ایپ جاری کی ہے۔
عاجل نیوز نے قومی مرکز کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ایپلیکشن کے ذریعے پانچ دن تک موسم کی متوقع صورتحال معلوم کی جا سکے گی۔
ایپ میں علاقوں کے نقشوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور متوقع مقامات پر بارش یا دیگر موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے مصدقہ معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ایپ کے ذریعے ہوا کی رفتار، نمی کا تناسب اور اس کی تفصیلات کے علاوہ مزید آٹھ خدمات فراہم کی جائیں گی۔‘

شیئر: