سعودی وزیرخارجہ کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات، سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
سعودی وزیرخارجہ کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات، سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
منگل 16 اپریل 2024 19:42
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کے اعلٰی سطح کے وفد کے ہمراہ منگل کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں متعدد شعبوں میں مضبوط تعاون کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی اور سٹریٹجک تعاون کو اس طرح بڑھانے پر بات چیت کی گئی جس سے بین الاقوامی سلامتی اور امن میں مدد ملے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینیئرعبدالرحمن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف، ایوان شاہی کے مشیر محمد التویجری، معاون وزیر سرمایہ کاری انجینیئر ابراہیم المبارک، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سعودی وزارت توانائی اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے عہدیدار شامل تھے۔