Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیہ سبھا کا جعلی شناختی کارڈ رکھنے والا گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔۔حکام نے اے آئی اے ڈی ایم کےمتنازعہ رہنما ٹی ٹی ای دینا کارن کے قریبی ساتھی کے قبضے سے راجیہ سبھا کا جعلی شناختی کارڈ برآمد کرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آخرانتہائی محفوظ علاقے راجیہ سبھا میں داخلہ کیلئے اس نے یہ شناختی کارڈ کیسے حاصل کیا۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلسازی مقدمات میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔دینا کارن اپنی پارٹی کے متنازعہ نائب سیکریٹری جنرل اور پارٹی سربراہ ششی کلا کے بھانجے ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام کو رشوت دینے کی بھی کوشش کی تھی جس پر وہ تہاڑ جیل میںتھے۔ ابھی حال ہی میں ان کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔

شیئر: