احمد آباد۔۔۔۔گجرات میں حکام نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل اسمرتی ایرانی پر امریلی شہر میں ان کے خطاب کے دوران چوڑیاں پھینک دیں۔چیتن نامی شخص قریب ہی بیٹھا ہوا تھا۔اچانک وہ اٹھا اور اس نے 2،3چوڑیاں اسٹیج پر پھینکی۔کافی فاصلہ ہونے کی وجہ سے چوڑیاں اسمرتی ایرانی کو نہ لگیں تاہم پولیس والوں نے اس شخص پر قابو پالیا۔اس کی عمر 20سے 30سال کے درمیان ہے۔ کانگریس کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ چیتن ریاست میں کسانوں کے تمام قرضے معاف کرانے کا مطالبہ کررہا تھا۔ اس کا تعلق کانگریس یا کسی دوسری تنظیم سے نہیں ۔اس نے چوڑیاں پھینکتے ہوئے بندے ماترم کا بھی نعرہ لگایا تھا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے پولیس والوں سے کہا کہ وہ اسے چھوڑ دیں اور میں پھینکی گئی چوڑیاں اس کی اہلیہ کو بطور تحفہ بھیجونگی۔انہوں نے کہا کہ اب چونکہ انتخابات قریب آرہے ہیں اسلئے مجھے اس قسم کے ڈرامے کی توقع تھی۔