Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت

دو دن کے تعطل کے بعد ایمریٹس نے دبئی سے آپریشن بحال کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
غیر معمولی موسمی حالات کے بعد ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آپریشن بحال کر دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایئرلائن نے صرف اُن مسافروں کو ایئرپورٹ جانے کا کہا ہے جن کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔
ایمریٹس کا کہنا ہے کہ ’جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں وہ رابطہ کر کے نئی بکنگ کرائیں۔‘
ایئر لائن کے مطابق ’دو دن تعطل کے باعث دبئی ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش ہے جس وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ ایمریٹس ایئرلائن نے غیر معمولی موسمی حالات کے باعث دبئی سے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا جو دو دن کے بعد بحال ہوا ہے۔

شیئر: