Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو: گھنے سیاہ بادل ابوظبی پر سایہ فگن

’دبئی اور ابوظبی سمیت امارات کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو موسلادھار بارش ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ زبردست سیاہ بادلوں کا رخ اماراتی دار الحکومت ابوظبی کی طرف ہے جہاں پہلے سے ہی ملک بھر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمیات ماہرین کے نزدیک ابوظبی میں داخل ہونے والے سیاہ بادلوں کو ’Super Cell Cloud‘ کہا جاتا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کچھ دیر پہلے ابوظبی سے لی جانے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔
قبل ازیں  دبئی اور ابوظبی سمیت امارات کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
ادھر ہنگامی حالات سے نمٹنے والی کمیٹی نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متعدد شہروں میں سکول بند اور تعلیمی سلسلہ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: