سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے بیلجیئم کی وزیرخارجہ امور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بیلجیئم کی وزیرخارجہ اور یورپی امور حاجہ الحبیب سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کی شام ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ پٹی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی علاوہ ازیں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔