لندن .... نفسیات اطفال کے ماہرین ایک عرصے سے کہتے رہے ہیں کہ بچوں کے ساتھ رویہ نرم رکھا جانا چاہئے کیونکہ اساتذہ ہو ں یا والدین دونوں کی سخت گیری بچوں کو بیحد بری لگتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ وہ اسکا برملا اظہار نہ کرسکیں۔اب اس حوالے سے جو سروے رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ والدین کی سخت گیری کاشکار بچے آئندہ زندگی میں نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں اور پھر والدین سے انکے تعلقات اچھے نہیں رہ پاتے کیونکہ بات بات میں انہیں اپنے والدین کی سخت گیری اور مارپیٹ یاد آنے لگتی ہے اور وہ دل ہی دل میں غمگین ہوتے رہتے ہیں۔ والدین کی طرح بہت سے اساتذہ بھی بچوں پر حد سے زیادہ سختی کرتے ہیںاور اس طرح ان سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے اچھی ذہانت یا کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپاتے۔ درجنوں بچوں نے اس حوالے سے انٹرویو لینے والوں کوبتایا کہ انکے والدین اور اساتدہ انہیں کس طرح ستاتے رہے جسکی یاد ان کے دلوں میں اب تک تازہ ہے۔