لوریل مڈل ایسٹ کا 600 سعودی خواتین کو تربیت دینے کا منصوبہ
لوریل مڈل ایسٹ کا 600 سعودی خواتین کو تربیت دینے کا منصوبہ
جمعرات 25 اپریل 2024 20:42
لوریل مصنوعات 1960 کی دہائی سے خطے میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
لوریل مڈل ایسٹ نے 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں حمایہ تنظیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت 600 سے زیادہ خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
عرب نیوز فرانس کو انٹرویو میں لوریل مڈل ایسٹ کے سی ای او لورینٹ ڈفیر نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد نفسیاتی مدد اور ہنر کی تربیت کے ساتھ دیرپا اور طویل مدتی اثرات مرتب کرنا ہے۔
قبل ازیں L’Oreal نے 2023 میں ریاض اور دمام میں اپنی ہیئر ڈریسنگ اکیڈمی کا آغاز کیا تاکہ خواتین کو افرادی قوت میں اضافہ کیا جا سکے۔ گزشتہ 25 برسوں میں لوریل نے خطے میں 25 ہزار خواتین کی مدد کی ہے۔
سعودی عرب میں خواتین کے لیے بیوٹیشن کے شعبے میں روزگار کی شرح 70 فیصد ریکارڈ سطح پر لے جائی جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام سے سعودی خواتین کے لیے 15000 ملازمتیں سامنے آنے کی امید ہے۔
’لوریل فار ویمن ان سائنس‘ پروگرام نے گذشتہ دہائی میں 51 خواتین عرب سائنسدانوں کی مدد کرنے اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں صنفی مساوات کی وکالت کرنے کے لیے 9لاکھ 25 ہزار ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اس کے علاوہ L’Oreal نے ’سٹریٹ ہراسمنٹ‘ کے خلاف کھڑے ہونے کے منصوبے میں گیارہ ہزار سے زائد شرکاء کو صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ کرنے کی تربیت بھی دی ہے۔
قبل ازیں لوریل برانڈ کی مصنوعات 1960 کی دہائی سے خطے میں تقسیم کی جا رہی ہیں تاہم مشرق وسطیٰ میں اپنا پہلا ذیلی ادارہ 1998 میں کھولا تھا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں