Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب وزیراعظم کی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: وزیراعظم آفس)
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دیما الیہیا سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اتوار کو ریاض میں دو روزہ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران نائب وزیراعظم اور دیما الیہیا کے درمیان ملاقات ہوئی۔
دونوں نے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے کثیر سٹیک ہولڈر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اس برس کے آخر میں افتتاحی ڈی سی او-ڈبلیو ای ایف ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کرے گا۔
نائب وزیراعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر: