آسٹریلیا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جنید ظفر خان نامی پاکستانی نژاد کرکٹر کی دوران میچ شدید گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
آسٹریلوی نیوز ویب سائٹ نیوز ڈاٹ کام کے مطابق جنید ظفر خان اپنے کلب اولڈ کون کورڈینز کی جانب سے روایتی حریف پرنس ایلفریڈ اولڈ کولیجینز کے خلاف میچ کھیل رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
دوسرا ٹی20: نیوزی لینڈ کی پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکستNode ID: 887321
یہ میچ ایڈیلیڈ کے کون کورڈیا کالج میں کھیلا جا رہا تھا جہاں جنید ظفر خان کی موت واقع ہوگئی۔
دی بیورو آف میٹیورولوجی کے مطابق ایڈیلیڈ میں جب یہ میچ کھیلا جا رہا تھا اُس وقت درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بھی اوپر تھا۔
40 برس کے جنید ظفر خان کی طبی عملے نے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
جنید ظفر خان کی موت پر اولڈ کولیجینز نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’ہم اولڈ کون کورڈینز کرکٹ کلب کے اہم رکن کی موت پر نہایت افسردہ ہیں جو کون کورڈیا کولج کے گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے انتقال کر گئے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’بہترین طبی سہولیات دینے کے باوجود اُن کی جان نہیں بچائی جا سکی۔‘
خیال رہے کہ جنید ظفر خان کا تعلق پاکستان سے تھا جو 2013 میں ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے کے سلسلے میں ایڈیلیڈ آئے تھے۔