Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور رابغ میں اتوار تک بارش کا امکان، شہری دفاع کا انتباہ جاری

بارش کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے۔ (فوٹو سبق)
 شہری دفاع کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  مکہ ریجن کے متعدد علاقوں میں جمہ سے اتوار تک بارش کا قوی امکان ہے۔
سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع نے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جدہ اور رابغ کمشنریوں میں رہنے والے بارش کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ہائی ویزے پرسفرکرنے والوں کو چاہئے کہ موسمی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سفر کا آغاز کریں۔ نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریزکریں خاص کر وہ مقامات جو سیلابی پانی کی گزرگاہیں ہیں وہاں کسی صورت میں تفریح کےلیے نہ جائیں۔
دریں اثنا ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ گاڑی مناسب رفتار سے چلائیں۔ سفر پر نکلنے سے قبل ونڈ اسکرین کے وائپرز کا معائنہ کرلیں تاکہ بارش کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: