Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیکنگ سوڈا سے کینسر کا علاج

نئی دہلی۔ ۔۔۔کینسر وہ ہولناک بیماری ہے جس سے انسانیت کافی عرصے سے پریشان ہے اور اس کا کوئی خاطر خواہ علاج اب تک سامنے نہیںآسکا۔یہ بیماری اچانک ہی ظاہر ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس بیماری کے نتیجے میں سب سے زیادہ لوگ مرتے ہیں۔2015ء میں کینسر سے 3.8ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دنیا بھر میں 6میں سے ایک موت کی وجہ یہی کینسر ہے۔تاہم اب ایک اطالوی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ کینسر فنگس کے علاوہ کچھ نہیں اور اس کا علاج بیکنگ سوڈا سے کیا جاسکتاہے۔ڈاکٹر سیمون چنی نے کہا کہ میں بیکنگ سوڈا کو 20سال سے زیادہ عرصے سے مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا مریضوں پر استعمال کررہا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ 100فیصد موثر علاج ہے۔ فنگس کے نتیجے ہی میں کینسر ہوتا ہے جس سے ہمارا امیون سسٹم کمزور پڑجاتا ہے اور یوں کینسر پورے جسم میں پھیل جاتاہے۔ کینسر’’السر ‘‘کی طرح ہے۔جہاں مردہ سیل جمع ہوجاتے ہیں۔اور پھر وہاں بڑھتے رہتے ہیں۔بیکنگ سوڈا اس سارے عمل کو ختم کردیتا ہے۔اسے براہ راست آنتوں پر لگانا ہوتا ہے لیکن خیال رہے کہ اس کی مناسب خوراک ہی لینا چاہئے۔

شیئر: