ممبئی۔۔۔۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی لگژری کار کے بجائے آٹورکشہ میں سفر کیا۔ بعد میں انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوگئیں۔ان کے ہمراہ فلمساز رمیش بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ سلمان خان ان دنوں کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘کی ریلیز کیلئے کوشاں ہیں۔دریںاثناء سلمان خان ممبئی میں اپنی نئی سائیکل پر سواری کرتے ہوئے نظر آئے۔وہ کتھئی کلر کی قمیص اور سیاہ کلر کا ہاف پینٹ پہنے، کیپ لگائے اور دھوپ کا چشمہ لگائے ہوئے تھے۔