Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی اور ملک دشمنی کے الزام میں سعودی شہری کو سزائے موت

ملزم کے خلاف مقدمے میں تمام ثبوتوں اور شواہد کو پیش کیا گیا۔ (فوٹو: اخبار24)
  سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور ملک دشمنی کا الزام ثابت ہونے پر سعودی شہری علی یحیی علی ھزازی کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
عکاظ نے وزارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سعودی شہری علی یحیی ھزازی کو دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے اور القاعدہ سے تعلق رکھنے اس کے لیے فنڈ جمع کرنے اور نیٹ ورک کو بڑھانے کے الزام میں حراست میں لیا  تھا۔
بیان کےمطابق عدالت نے ملزم کے خلاف مقدمے میں تمام ثبوتوں اور شواہد کو پیش کیا گیا۔
ملزم کے اقبالی بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں ابتدائی سماعت کی عدالت نے سزائے موت کا حکم صادر کیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلہ کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ تمام ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا۔
بعدازاں اپیل کورٹ سے فیصلے کی توثیق ہونے پر جمعرات 2 مئی 2024 کو ریاض میں سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔

شیئر: