سعودی خاتون کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والے شہری کو سزائے موت
ریاض ریجن میں بدپ کو سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں سعودی خاتون کے قتل میں ملوث شہری کی سزائے موت پر بدھ کو عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری باسل بن سھیل بن سھو العتیبی نے سعودی خاتون نویر بنت ناجی بن زیاد العتیبی کو جان بوجھ کر گاڑی سے کچل کر ہلاک کرکے فرار ہوگیا تھا۔
سیکیورٹی فورس نے مفرور ملزم کو تلاش کرکے شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کے اعتراف جرم پر عدالت نے قصاص کا حکم صادرکیا۔
عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
بعد ازاں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا۔ جس پرعمل درآمد کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں