پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جمعے کو او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی سربراہ کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اجلاس کے ایجنڈے بشمول فلسطینی کاز کی سپورٹ، جموں وکشمیر کے مسئلے، اسلاموفوفیا اور مشترکہ اسلامی اقدامات کے فروغ میں او آئی سی کے کردار کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر او آئی سی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔