Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت انصاف جوڈیشل ٹریننگ کانفرنس کی میزبانی کرے گی

یہ ایونٹ مستقبل میں تربیت کے امکانات کا جائزہ لے گا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت انصاف 6 سے 7 مئی 2024 تک ریاض میں جوڈیشل ٹریننگ کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جوڈیشل ٹریننگ سینٹر میں ہونے والی کانفرنس میں متعدد بین الاقوامی تربیتی ادارے، مراکز، عدالتی اور قانونی تربیت کے شعبے کے ماہرین شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں عصری رجحانات پر تجربات اور تبادلہ خیال کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ڈیجیٹل تببدیلی کے دور میں جوڈیشل ٹریننگ کے مستقبل کے عنوان سے یہ ایونٹ مستقبل میں تربیت کے امکانات کا جائزہ لے گا۔
یہ تربیتی مواد کو بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی سے متعلق حکمت عملی، جوڈیشل ٹریننگ میں مصنوعی ذہانت اور ٹریننگ کے اثرات کو جانچنے کے لیے موثر طریقہ کار کےلیے راستے تلاش کرے گا۔

شیئر: