Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

یہ ایونٹ جدہ میں  14 سے 17 مئی تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب جدہ میں عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم ( الائیکسو)کی ایگزیکٹو کونسل اور جنرل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
  14 سے 17 مئی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 22 عرب ممالک کے وزرا اور کمیٹیوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔
اس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے حوالے سے مملکت کے عزم کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ سعودی وزیر ثقافت اور سعودی قومی کمیشن برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ کی ہدایت کے مطابق ہے۔

تنظیم کی جنرل کانفرنس ورکنگ سیشنز کا بھی انعقاد کرے گی (فوٹو: ایس پی اے)

مملکت کا مقصد الائیکسو جیسی علاقائی تنظیموں میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہے جس سے عرب معاشرے کے اندر ثقافت، تعلیم اور سائنس کی سپورٹ کرتے ہوئے اپنے مشن میں مدد ملے گی۔
الائیکسو کی ایگزیکٹو کونسل کا 121 واں اجلاس 14 اور 15 مئی کو جبکہ27 ویں جنرل کانفرنس 17 مئی کو ہوگی۔
مملکت کے نیشنل کمیشن فار ایجوکیشن، کلچر اینڈ سائنس کے زیر اہتمام اجلاس میں عرب ممالک اور متعقلہ اداروں کے 145 نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
جنرل کانفرنس ورکنگ سیشنز کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد الائیکسو کے پروگرام اور اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر: