سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 8 مئی 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تواصل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.09 ریال رہی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 245.07 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 278.95 ریال، 22 قیراط ایک گرام 255.71 اور 18 قیراط 209.22 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 278,950 ریال میں دستیاب رہا۔