Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گودام سے 7 ٹن زائد المیعاد مرغی کا گوشت ضبط

انسپکٹرز نے گودام میں کئی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ  اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مشرقی ریاض کے  گودام سے 7 ٹن زائد المیعاد مرغی کا گوشت ضبط کیا ہے۔
یہ غیر قانونی طریقے سے فروزن کیا گیا تھا اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ گوشت کہاں سے اور کس طرح حاصل کیا گیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی فوڈ  اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے انسپکٹرز نے قدیم محلوں میں تجارتی مراکز کے تفتیشی دورے کیے ہیں۔

و گودام سے زائد المیعاد اشیا کی تاریخیں تبدیل کرنے والی مشین بھی ملی ہے(فوٹو ایس پی اے)

انسپکٹرز نے گودام میں کئی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔مرغیاں نامناسب طریقے سے فروزن کی گئی تھیں۔ زائد المیعاد گوشت بھی ذخیرہ تھا۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ گوشت کہاں سے حاصل کیا گیا۔ 
انسپکٹرز کو گودام سے زائد المیعاد اشیا کی تاریخیں تبدیل کرنے والی مشین بھی ملی ہے جس سے اندازہ لگایا گیا کہ گودام میں غلط سٹیکرز بھی تیار کیے جاتے رہے ہیں۔ 
سعودی فوڈ  اینڈ ڈرگ اتھارٹی نےاپیل کی کہ انہیں جہاں اور جب بھی کوئی غیر قانونی سرگرمی نظر آئے پہلی فرصت میں مشترکہ رابطہ نمبر 19999 پر رابطہ کریں یا آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سسٹم  والی ’طمنی‘ ایپ پر اس کی اطلاع دیں۔ 

شیئر: