Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں قہوہ کے غیر قانونی گودام پر چھاپہ، غیر ملکی گرفتار

’متعدد غیر ملکی گرفتار جبکہ چار ٹن غیر معیاری قہوہ ضبط کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے ایک غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا ہے جہاں غیر معیاری قہوہ ذخیرہ کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین نے ایک دور درازعلاقے میں واقع ریسٹ ہاؤس کو قہوہ کا گودام بنا رکھا تھا۔‘
’چھاپے کے دوران گودام میں کام کرنے والے متعدد غیر ملکی گرفتار ہوئے جبکہ 4 ٹن غیر معیاری قہوہ ضبط ہوا ہے۔‘
’لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے قہوہ کے پیکٹ پر ایک معروف برانڈ کا لیبل لگایا جارہا تھا۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گودام سے پیکنگ کا سامان، جعلی لیبل اور مختلف قسم کی اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔‘
 

شیئر: