Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی

پی آئی اے  تقریباً 170 پروازوں کے ذریعے 34 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کراچی سے حج آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
سنیچر کی علی الاصبح ساڑھے تین بجے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 743 عازمین حج کو لے لر جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئی جو مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے وہاں پہنچی ہے۔
پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی نے کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز سے جانے والے عازمین کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے نے عازمین کو حج  پر روانگی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پی آئی اے کا عمرہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے اور حج آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا عملہ عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔
پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینجر کراچی عمر خان سمیت ایئرپورٹ مینجر جاوید پیچوہو اور دیگر افسران عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
پی آئی اے  تقریباً 170 پروازوں کے ذریعے 34 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔

شیئر: