پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے’ یہ سعودی عرب میں میرا پہلا رمضان ہے اور یہ بہت خوبصورت تجربہ ہے۔‘
’اس سے پہلے میں ڈنمارک میں وقت گزارا تھا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ سعودی عرب میں مسلمان بھائیوں کے ساتھ رمضان گزارنا ایک مختلف تجربہ ہے اور وہ اسے انجوائے کررہے ہیں۔‘
سفیر پاکستان کا کہنا تھا ’سعودی عرب کی روایات بہت خوبصورت ہیں۔ کچھ دن پہلے میں مدینہ منورہ گیا۔ مسجد نبوی میں نے افطار کیا کی اور یہ میرے لیے منفرد تجربہ تھا جہاں مختلف لوگوں نے مجھے اپنے دستر خوان پر افطار کی دعوت دی۔‘
ان کا کہنا تھا ’اس میں کافی محبت اور گرمجوشی محسوس ہوئی، یہ سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی ہے۔‘
#فيديو_واس | السفير الباكستاني لدى المملكة: هذه أول مرة أقضي رمضان بالمملكة، وطقوس وأجواء الشهر الفضيل هنا متشابهة مع بلدي إلى حد كبير.#واس_جودة_الحياة pic.twitter.com/bmO4blb78y
— واس جودة الحياة (@SPAqualitylife) March 23, 2024