سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اگر آپ اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنے اور دیگر عازمین کے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا اہتمام کریں تاکہ آپ اور اطراف میں موجود عازمین صحت مند رہیں۔
سبق ویب کے مطابق وزارت صحت نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ اگر آپ عازم حج ہیں تو ’صحتی‘ ایپ پر ویکسین لگوانے کے لیے دن، تاریخ اور ٹائم کی بکنگ کرالیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے اس سال اندرون مملکت سے حج کرنے کے خواہشمند افراد کےلیے ویکسین لینا ضروری ہیں۔
إذا كنت ضمن حجاج هذا العام، فتعرّف على اللقاحات التي تحميك ومن حولك -بإذن الله- من الأمراض المعدية. pic.twitter.com/mEe2gjWLib
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) May 13, 2024