Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کب تک حج کی بکنگ منسوخ کراسکتے ہیں؟

وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے بکنگ منسوخ کرائی جا سکتی ہے( فوٹو: سیدتی)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ داخلی عازمین ویب سائٹ اور نسک ایپ کے ذریعے حج کی بکنگ منسوخ کرسکتے ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’جن سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے اس سال حج کے لیے کمپنیوں و اداروں میں رجسٹریشن کرائی ہے وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے بکنگ منسوخ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں ابشر پلیٹ فارم پر جاکر حج پرمٹ منسوخ کرانا ضروری نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 7 ذی الحجہ تک حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے عمرہ سروس اور مسجد نبوی شریف کے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے لیے پرمٹ درخواستوں کی میعاد میں توسیع کی ہے۔
 وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’عمرہ و زیارت سروس پرمٹ کے لیے 20 مئی 2023 تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں‘۔ 

شیئر: