Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اردن، عراق اور کویت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

برادرانہ تعلقات اورانہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو بحرین میں عرب سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے موقع پرعراق، اردن اور کویت کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اورعراقی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سعودی وزیر خارجہ اور اردنی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی نےدونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
غزہ اور گرد نواح کی صورتحال،ان کی سلامتی، انسانی ہمدردی کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیا کی ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان ملاقاتوں میں دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود اور بحرین میں مملکت کے ناظم الامور ڈاکٹر احمد الدلبحی بھی موجود تھے۔

شیئر: