سعودی وزیر خارجہ سے قبرص کے ہم منصب کی ملاقات
جمعرات 25 اپریل 2024 19:10
دونوں ممالک کے لیے ’ ویزہ فری‘ معاہدے پردستخط کیے گئے (فوٹو،ایس پی اے)
شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ریاض میں جمہوریہ قبرص کے وزیرخارجہ ڈاکٹر کونسٹانٹینوس کومبوس نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے اموراور عالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتکاروں اورشہریوں کے لیے ویزہ فری کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر جمہوریہ قبرص میں سعودی عرب کے سفیر خالد الشریف اور وزارت خارجہ میں جنوبی یورپی ممالک کے ڈائریکٹر احمد الخیمس بھی موجود تھے۔
واضح رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے لیے شنگن ویزے کی مدت 5 برس کرنے پر اتفاق کیا گیا ہےجس کے تحت سعودی شہریوں کو 5 برس کےلیے شنگن ویزہ جاری کیا جائے گا۔