Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوڈان اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

سوڈان کی موجودہ صورتحال، اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو بحرین میں عرب وزارتی اجلاس کے دوران سوڈان کے ہم منصب سفیر حسین عواد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سوڈان کی موجودہ صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان ن سے شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں، انہیں آگے بڑھانے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود اور بحرین میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور ڈاکٹر احمد الدلبحی بھی موجود تھے۔

شیئر: