Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول بیگ سے چھٹکارے کا نادر طریقہ

تری ونڈرم ۔۔۔کیرلاکے ایک اسکول نے طلبہ کو بھاری بھرکم اسکول بیگ سے چھٹکارا دلا دیا ہے اور اب ایک وین ان بچوں کے بیگس اٹھاکر اسکول چھوڑتی ہے اور یہ بچے جو اسکول کے قریبی علاقوں میں رہتے ہیں بیگس کے بغیر اسکول آتے ہیں۔اسکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریباً 300بچے اس سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ہمارے اس اقدام کی وجہ سے یہ گاڑیوں سے بھی اسکول نہیں آتے اورپیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول بیگ کے بغیر چلنے میں بڑا لطف آتا ہے ۔بتایا جاتا ہے اسکول وین ڈرائیورتمام بچوں کے بیگس اسکول کے برآمدے میں لاکر رکھتا ہے جہاں سے یہ بچے اسکول پہنچتے ہی بیگ حاصل کرکے کلاسوں میں چلے جاتے ہیں۔

شیئر: