Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سب سے زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کن شہروں میں

سب سے کم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ ابہا شہر میں رہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ اور سب سے کم ابہا میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکزنے جمعہ17 جون  سعودی عرب کے گرم ترین شہروں اور سب سے کم درجہ حرارت والے علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ ابہا شہر میں رہا ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعے کو دمام، سکاکا، الخرج، حفر الباطن، الاحسا اور العلا میں درجہ حرارت 44 اور ریاض میں 43 سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔
’بریدہ، دوادمی، رفحا، شرورہ اور وادی الدواسر میں 42، المجمعہ، تبوک، القریات اور طریف میں 41ِ، عرعر، حائل، بیشہ اور ینبع میں 40، نجران میں 39، جازان میں 37، طائف میں 36، ابہا اور باحہ میں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہا‘۔ 

شیئر: