سعودی ڈریس ڈیزائنر کی ثقافتی ورثے سے متاثر کلیکشن کی نمائش
ڈیزائنر کے تخلیقی عمل سے ورثے کو محفوظ رکھنے کے عزم کی جھلک نظر آتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی ڈریس ڈیزائنر مکرم مرزوکی نے ’الضیافہ البلد‘ کے تعاون سے 14 اور 15 مئی کو جدہ کے تاریخی علاقے البلد کے بیت جوخدار میں دلکش ڈریس شو منعقد کیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں مارزوکی کے ایسے ملبوسات کی نمائش کی گئی جو جدہ کے تاریخی علاقے البلد کے ثقافتی ورثے کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔
مکرم مارزوکی کے شو میں نئے تخلیق کردہ ڈیزائنز میں نہ صرف البلد کی خوب صورتی کا اظہار ہے بلکہ ڈیزائنر کے تخلیقی عمل اور عصری فیشن کے ذریعے سعودی ورثے کو محفوظ رکھنے کے عزم کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔
ڈریس شو سے متعلق بات کرتے ہوئے مرزوکی نے البلد کی تاریخ پر اپنا مخصوص تجربہ تخلیق کرنے کے وژن کا اظہار کیا۔
مارزوکی نے کہا کہ سعودی خواتین کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے ہم ایسے ڈیزائنز کی تخلیق کرتے ہیں۔
اس تقریب کے انعقاد کا ہمارا مقصد پرکشش اور پرلطف کلکشن کے ذریعے ماضی کو مستقبل میں لانے کے ہمارے یقین کی تصدیق کرتا ہے۔
سعودی ڈریس ڈیزائنر نے انکشاف کیا کہ البلد کے ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہماری منفرد کلکشن ’راوشین‘ یا ’روشن‘ کے پیچیدہ ڈیزائن عمارتوں کی کھڑکیوں اور بالکونیوں پر لکڑی کے نمونے والے فریم سے مطابقت رکھتے ہیں۔
مکرم مرزوکی نے مزید بتایا کہ اس تخلیق میں دستکاری کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے جو ہر لباس میں شامل ہے اور اس سے پرسکون احساس پیدا ہوتا ہے جو بیت جوخدار کے ماحول سے ہم آہنگ ہے۔
بیت جوخدار کی 100 سال سے زیادہ پرانی میراث کی بازگشت کرتے ہوئے ہم نے یہاں غیر معمولی خوبصورتی کا ماحول بنانا تھا۔