Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 17 واں گروپ امارات پہنچ گیا

 زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ بھی ہمراہ ہیں۔(فوٹو: وام)
فلسطینی زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 17 واں گروپ امارات پہنچ گیا۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے انیٹشیٹو کے تحت غزہ کے ایک ہزار زخمی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کو لانے والا طیارہ ابوظبی ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
 زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
 طبی ٹیموں نے زخمیوں اور فوری نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ دیگر مریضوں اور ان کے ہمراہ آںے  والے اہل خانہ کو ایمریٹس ہیومینٹیرین سٹی میں ان کی رہائش لے جایا گیا۔

 امارات نے بحران کے آغاز سے غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم کی ہے۔ (فوٹو: وام)

 امارات کے ہسپتالوں میں غزہ کے زخمیوں اور کینسر کے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
 امارات نے بحران کے آغاز سے غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم کی ہے۔ 
یاد رہے کہ امارات کی جانب سے 5 نومبر کو بحران کے آغاز سےغزہ کے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اس کےلیے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا گیا ہے۔
غزہ میں 150 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی کام کررہا ہے۔ 
رفح کے علاقے میں صاف پانی کےلیے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد غزہ میں پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

شیئر: