Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندفائنل میں پہنچ گیا،بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست

برمنگھم...چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ہند ، بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ ہندنے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔شیکھر دھون اور روہت شرما نے 87 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ شیکھر دھون 46 رنز پر آوٹ ہوئے ۔کپتان ویرات کوہلی نے روہت شرما کا ساتھ دیا ۔ دوسری وکٹ کے لئے 178 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔روہت شرما 123 اور کوہلی 96 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور میں سومیا سرکاربغیر کوئی رنز بنائے بھنویشور کمار کی گیند کلین بولڈ ہوگئے۔ شبیر رحمان بھی 19 رنز پر پویلین چلے گئے۔تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے تیسری وکٹ کیلیے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ تمیم 70 رنز بنا کریادو کے ہاتھوں بولڈ ہوئے مشفق الرحیم بھی61 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ شکیب الحسن 15 اور محمد اللہ 21 رنز ہی بناسکے۔ مصدق حسین کی مزاحمت 15 رنز تک ہی محدود رہی۔ کپتان مشرفی مرتضیٰ 30 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ہندکی جانب سے یادو، بمراہ اور بھنویشور نے 2،2 جب کہ جدیجا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اتوار کو پاکستان اور ہند کے درمیان فائنل ہوگا۔

 

شیئر: