سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے’ 16 ذوالقعدہ بمطابق جمعہ 24 مئی 2024 سےعمرہ پرمٹ کا اجرا بند کیا جائے گا جس کا سلسلہ 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔
وزارت کا کہنا ہے ’صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہوگی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیرملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سال حج انتظامات کے تحت وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا جاچکا ہے کہ بغیرپرمٹ کے جو بھی مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ، حرمین ریلوے اسٹیشن، مکہ کے دیگر علاقوں یا حج کے مقامات پر موجود ہو گا اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔