Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران حفظ قرآن کے ایک ہزار حلقوں کا آغاز

اس کا مقصد قرآن کے اخلاق اور اعتدال پسند پیغام کو عالمی سطح تک پھیلانا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دینی امور انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس سال حج سیزن میں حفظ قرآن  کے لیے ایک ہزار حلقے شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو حج سیزن کے لیے دینی امور انتظامیہ کے منصوبوں کے عین مطابق ہے جس کا مقصد قرآن کے اخلاق اور اعتدال پسند پیغام کو عالمی سطح تک پھیلانا ہے۔ مستند سعودی اساتذہ جنہوں نے قرآن حفظ کیا ہےعازمین حج کے تجربے کو بہتر بنانے کی ان کوششوں میں رہنمائی کریں گے۔
ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا  ’یہ اقدام اعلی سعودی قیادت کی قرآن کی تعلیم، حفظ ، تشریح اور تفہیم کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا  ’ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والے حلقوں کو قرآن پاک سکھانے، تفسیر اور تجوید بہتر بنانے کے ساتھ قرآن کے پیغام اور رہنمائی کو پھیلانے کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے‘۔
 دینی امور انتظامیہ کا مقصد قرآن کے ان حلقوں میں تعلیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنا بھی ہے'۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: