Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سردار تنویر الیاس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ (فوٹو: پی آئی ڈی)
اسلام آباد پولیس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا ہے۔  
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے  سردار تنویر الیاس کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر  267/24 درج ہے اور اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم ا تھانہ مارگالہ منتقل کیا گیا۔
تنویر الیاس کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
ترجمان سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔
خیال رہے رواں ماہ کے شروع میں مارگلہ پولیس نے سردار تنویر الیاس کے خلاف سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔
تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی مدعیت میں درج کی گئی تھی جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے اور دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا۔

شیئر: