Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کا تحفظ دنیا کے لیےانتہائی اہم ہے: سعودی وزیر

ورلڈ واٹر فورم کا آغاز 18 مئی کو بالی میں کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر پانی، زراعت وماحولیات انجینئرعبدالرحمان الفضلی نے کہا ہے کہ’ اس وقت دنیا کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سب سے اہم پانی کا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’پانی کا تحفظ سب کے لیےانتہائی اہم ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی وزیر نے انڈونیشیا کے صوبے بالی میں ورلڈ واٹر فورم میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت میں جانے والے وفد کی سربراہی کی۔
سعودی وزیرماحولیات نے اپنے خطاب میں مزید کہا’ موسمی تبدییوں کے نتیجے میں آبی وسائل کو اہم چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے‘۔
ان کا کہنا تھا’ مملکت نے پانی کے تحفظ کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنا نکتہ نذر واضح کیا ہے اس بارے میں اپنے تجربے کو جی 20 میں بھی پیش کیا۔
الیکٹرانک پلیٹ فارم اور دیگر انیی شیٹیو پیش کیے جن میں ’انٹرنیشنل واٹر آرگنائزیشن ‘ قائم کرنا  شامل ہے تاکہ عالمی سطح پر اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگرکیا جاسکے۔
علاوہ ازیں عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے قائم فنڈ میں بھی اپنا حصہ شامل کیا جو اس وقت تقریبا 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔
واضح رہے انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ورلڈ واٹر کانفرنس کا آغاز 18 مئی کو بالی میں کیا گیا جو 25 مئی تک جاری رہے گی ۔
کانفرنس میں 180 ممالک کے وزراء اور اعلی سطح کی وفد کے علاوہ 250 کے قریب عالمی تنظیموں کے عہدیدار بھی شرکت کررہے ہیں۔

شیئر: