Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معتمرین کی بسیں الٹنے کی تردید

مدینہ منورہ۔۔۔۔باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مدینہ مکہ روڈ پر معتمرین کی 2بسوں کے الٹنے کا دعویٰ درست نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان الہجرہ روڈ پر شہررسول کے قریب معتمرین کی 2بسیں الٹ گئی ہیں اور 80افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس افواہ کے حوالے سے جو تصویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے اس کا تعلق گزشتہ برس سے ہے ۔حادثہ طائف کے قریب پیش آیا تھا۔

شیئر: