ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے معروف عالم شیخ صالح المغامسی نے واضح کیا ہے کہ خاتون کیلئے چہرے کا پردہ متنازعہ امر ہے ۔ بعض قدیم معروف علماء چہرے کے پردے کو ضروری نہیں سمجھتے۔ایک فریق چہرہ کھولنے کوحرام قراردیتا ہے۔ دونوں کے اپنے اپنے دلائل ہیں۔ المغامسی نے کہا کہ چہرے کھولنے پر نکیر کرنا اور ایسی خاتون کے خلاف سخت زبان استعمال کرنا درست نہیں۔المغامسی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر گرما گرم مباحثہ شروع کرادیا۔بعض لوگ اس کی مخالفت اوردیگر اس کی حمایت میں تبصرے دے رہے ہیں۔