Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر اور معذور افراد کے لیے میونسپلٹی کا خصوصی کارڈ

’میونسپلٹی سے متعلق تمام معاملات قطار میں کھڑے ہوئے بغیر انجام دے سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے معذور اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کارڈ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارڈ کے ذریعہ معمر اور بزرگ شہری میونسپلٹی سے متعلق تمام معاملات قطار میں کھڑے ہوئے بغیر انجام دے سکتے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کارڈ سے جنوبی محاذ پر  کے بہادر سپاہی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کارڈ کے حامل افراد کے لیے خصوصی کار پارکنگ ہوگی نیز ان کے لیے الگ کاؤنٹر ہوں گے‘۔
’میونسپلٹی سے متعلق کوئی بھی معاملہ انجام دینے کے لیے انہیں فوقیت دی جائے گی ‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’کارڈ کے حامل افراد میں سے کوئی شخص مجبوری کے باعث دفتر نہیں آسکتا تو ایسی صورت میں اس کی خدمت اس کے گھر میں کی جائے گی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’خصوصی کارڈ حاصل کرنے کے لیے خواہشمند شخص معذور ہو یا 65 سال سے زیادہ عمر کا ہو یا مستقل مریض ہو یا پھر جنوبی محاذ پر تعینات سپاہی ہو‘۔

شیئر: