Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 ہزار سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل مکمل

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ 9 ہزار خاندانوں کو ہنگامی امداد کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری کیے گئے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے فوری طور پر 9,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز کٹس تقسیم کیں تاکہ فوری ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔ 
بیان کے مطابق امدادی کٹس جن میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن جیسی اہم اشیا شامل تھیں۔ 
امدادی سامان سے متاثرہ اضلاع میں 63 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو‏‏ئے۔
یہ امداد خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) میں فراہم کی گئی۔
جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امداد تقسیم کی گئی۔
امداد کی تقسیم میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے تعان کیا جبکہ حیات فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں یہ سامان متاثرین تک پہنچایا۔

شیئر: