Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو مملکت کے کس شہر میں سب سے زیادہ گرمی رہی؟

سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہا (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  جمعرات 23 مئی 2024 کو مملکت  کا سب سے زیادہ گرم ترین علاقہ الاحسا رہا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکرکی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں ریکارڈ کیا گیا جو 13 سینٹی گریڈ تھا۔
 دیگر شہروں میں الاحسا ، دمام اور الخرج میں درجہ حرارت 44، مکہ مکرمہ 43، مدینہ منورہ اور ریاض 42 جبکہ جدہ اور القریات میں 38 سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق  ابھا، 17، الباحہ 16 جبکہ حائل میں درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ تک پہنچا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: