آج مملکت کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا؟
جمعرات 6 جولائی 2023 18:40
جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعرات 6 جولائی 2023 کو الاحسا اور الصمان 47 سینٹی گریڈ کے ساتھ مملکت کے گرم ترین شہر رہے۔
عاجل اور سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں رہا جہاں درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق دمام اور الدھنا میں درجہ حرارت 46، حفر الباطن میں 45 جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، وادی الدواسر اور الخرج میں 44 سینٹی گریڈ رہا۔
جدہ میں جمعرات کو درجہ حرارت 39 رہا جبکہ ریاض میں 43، طائف میں 36 اور باحہ میں 31 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں