اردن میں خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں منعقد ہوئیں جن مین سے ایک ’ایجر لائن 2024‘ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
12 سے 23 مئی تک جاری رہنے والی مشقوں میں سعودی عرب سمیت 32 ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی جن میں بری، بحری، فضائی اورایئرڈیفینس کے خصوصی یونٹس شامل تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں اردن کی مسلح افواج کے آپریشنز اور ٹریننگ کے ڈائڑیکٹر بریگیڈیئرجنرل ناجی المناصر اور جوائنٹ فورسز کے اسٹاف ڈائریکٹر میجر جنرل محمد بن ظافرالاحمری کے علاوہ دیگر فوجی اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔
#فيديو_الدفاع | جانب من المناورات الميدانية التي نفذتها وحدات من القوات المسلحة في ختام التمرين، بمشاركة قوات 32 دولة. pic.twitter.com/fpio3g85IE
— وزارة الدفاع (@modgovksa) May 24, 2024