Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی اور سوڈانی متاثرین کےلیے امدادی سامان لے کر دو بحری جہاز روانہ

بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے فلسطینی اور سوڈانی عوام کی مدد کے لیے جدہ اسلامک پورٹ سے دو بحری جہاز روانہ کیے ہیں۔
فلسطینیوں کے لیے بھیجے گئے آٹھویں بحری جہاز میں فوڈ باسکٹس، شیلٹرز، جنریٹرز، بلڈوزر، واٹر ٹینکر اور فورک لفٹ جیسی بھاری مشینری بھی لدی ہوئی ہے۔
بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔
سعودی عرب کی جانب سے اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے آٹھ بحری جہازوں اور 50 طیاروں کے ذریعے چھ ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔
سوڈان کے لیے 31 واں بحری جہاز خوراک، شیلٹرز اور طبی سامان لے کر سواکین بندرگاہ پہنچے گا۔

غزہ کے متاثرین کے لیے چھ ہزار ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سوڈان کےلیے 31 بحری جہازوں اور 13 طیاروں کے ذریعے 14 سو ٹن امداد بھیجی جا چکی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’ سوڈان اور فلسطین کے لیے امداد دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مشکلات کم کرنے کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے‘۔
انہوں نے بتایا ’صحت کے شعبے میں سوڈان، یمن اور شام کے لیے جنیوا میں پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جو متاثرہ ممالک کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں‘۔

شیئر: