شاہ سلمان کا صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ
سعودی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو پھر مسترد کیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کی عوام کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار پرخصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوا ہے۔
خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ارکین کابینہ نے شاہ سلمان کی صحت یابی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کے ساتھ درازی عمر کے لیے دعا کی۔
وزیر مملکت اور قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹرعصام بن سعد نے بتایا کابینہ کے معمولی کے اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے جن میں مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے لیے متعلقہ وزارتوں کو اختیار دیا گیا۔
اجلاس میں فیوچرایوی ایشن 2024 کے ریاض میں کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی گئی جس میں ایک سو سے زائد معاہدوں پر دستخط کے علاوہ بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا جس سے ایوی ایشن کے شعبے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کابینہ نے مملکت میں ونڈ انرجی سیکٹر میں کامیابی حاصل کرنے، بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صاف توانائی کے دیگر ذرائع کو اختیار کرنے کے اقدام کو سراہا ۔
اجلاس میں علاقائی اورعالمی حالات پرجاری رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں جاری رکھنے پھرزوردیا گیا کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے عالمی برادری مداخلت کرے۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب میں انسداد دہشتگردی کے لیے قائم اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لیے اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کرنے کی بھی منظوری جاری کی گئی۔
علاوہ ازیں متعدد اعلی عہدیداروں کی ترقی کی منظوری بھی دی گئی۔