ناس ایئرکے بیڑے میں 5 نئے طیاروں کا اضافہ
ناس ایئر کے فضائی بیڑے میں اس وقت 48 طیارے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فضائی کمپنی ناس ایئرکے فضائی بیڑے میں مزید 5 نئے طیاروں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کمپنی نے اے 330 ایئربس کے 3 اور اے 320 نیو ساخت کے 2 نئے طیارے مل گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ناس ایئر کی جانب سے 19 طیاروں کا سودا کیا گیا تھا۔
پروگرام کے مطابق ناس ایئر کی جانب سے طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے ساتھ 10 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے 120 طیاروں کا سودا کیا تھا۔ مذکورہ سودا علاقے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے۔
ناس ایئر کے فضائی بیڑے میں اس وقت 48 طیارے ہیں۔ دو برس کے دوران اس حوالے سے 84 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔
اے 320 نیو ساخت کے 2 طیارے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اے 330 ساخت کا ایک طیارہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
ناس ایئر کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المھنا نے کہا کہ گزشتہ 26 ماہ کے دوران ناس ایئرکے فضائی بیڑے میں 22 طیاروں کا اضافہ ہوا ہے۔