Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کیا ہے؟

4 لاکھ 75 ہزار حادثات گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے سے ہوئے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے 2022 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ’ ٹریفک حادثات کے بنیادی اسباب میں گاڑیوں کے مابین فاصلہ نہ رکھنا اوراچانک ٹریک تبدیل ہوتا ہے‘۔ 
اخبار24 کے مطابق سروے اتھارٹی کا رپورٹ کے اعداد وشمار کے حوالے سے کہنا ہے ’4 لاکھ 59 ہزار حادثات میں سے 4 لاکھ 75 ہزار حادثات صرف گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے ہوئے‘۔ 
’ ڈرائیونگ کے دوران دیگر امور میں مصروف رہنے سے ایک لاکھ 94 ہزار حادثات ہوئے جبکہ ٹریفک ٹریک کی پابندی نہ کرنے پر ایک لاکھ 85 ہزار حادثات ریکارڈ کیے گئے‘۔ 
رپورٹ کے مطابق ’2021 کے مقابلے میں اندرون شہر حادثات میں 55.5 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں بھی 2.1 فیصد کمی ریکاڈ کی گئی‘۔
اسی طرح ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کا تناسب بھی 4.2 فیصد کم ہوا ہے۔ 
مختلف شہروں میں عوامی بس سروس استعمال کرنے کے رجحان میں بھی 2021 کے مقابلے میں 234 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بس استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 43.5 ملین تک ہو گئی۔

شیئر: