متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیاں بدھ کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
امارات کے صدر چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ابوظبی کے نائب حکمراں، وزیر خارجہ اور دیگر عہدیدار بھی ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران امارتی صدر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی، ترقیاتی اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
UAE President arrives in Beijing at beginning of state visit to China#WamNews #uae_chinahttps://t.co/60hy0Jqunt pic.twitter.com/6DQTEbR9Xs
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) May 29, 2024